لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ تابندہ علی ایک مرتبہ پھرمحفل تھیٹر لوٹ آئیں’’لاڑا فٹ فاٹ‘ کا حصہ بن گئیں۔اس ڈرامے کے مصنف و ہدایتکار عامر سوہنا ہیں جبکہ پروڈیوسر حمزہ بٹ ہیں اس سٹیج ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار نواز انجم،لکی ڈئیر،سفیرہ،رائمہ خان، وردہ، تعبیربرال،سلمیٰ چوہدری، عامر سوہنا، گڈو کمال ،وسیم پنو ں ،فضل عباس و دیگر آٹسٹ کام کررہے ہیں ۔ ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے بتایاکہ ان کا دیگر تھیٹرز کا تجربہ بھی بہت کامیاب رہاہے۔