واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ،اے ایف پی)امریکی اٹارنی جنرل نے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کا خلاصہ کانگریس میں پیش کر دیا۔خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر کی رپورٹ میں صدر ٹرمپ کو جرم کا مرتکب قرار نہیں دیا گیا، رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان کسی گٹھ جوڑ اور سازش کے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ملے ۔امریکی میڈیا کے مطابق خلاصے کے مندرجات جلد منظر عام پر لائے جائیں گے ۔