لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے فکسڈٹیکس سکیم کو حتمی شکل دی جائے اور اس ضمن میں تاجروں کی پہلے درجہ بندی کی جائے اور ان کی ٹیکس ادا کرنے کی صلاحیت کے مطابق ان کیلئے فکسڈٹیکس نظام متعارف کروایا جائے تاکہ تاجرطبقے پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے اور وہ خوشدلی سے ٹیکس ادا کرکے حکومت کے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرسکے ۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ تاجروں کو مسائل سے بچانے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط پر نظر ثانی کی جائے اور اسے کچھ عرصہ موخر کرنے کی بجائے اسے مستقل طور پر ختم کیا جائے ۔