لاہور( آن لائن )سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر زیادہ سے زیادہ منافع اور ملک کے لیے زر مبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں میں وسیع تر جگہ بنانے کے لیے اپنی مصنوعات کا معیار بین الاقوامی سطح پر لائیں،عالمی سطح پر مارکیٹنگ بارے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنے پیداوار کو جدید سائنسی خطوط پر مستحکم کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کوپاکستان ایسوسی ایشن آف آٹومیٹو پا ر ٹس اینڈ ایکسسریز مینوفیکچررز (پی اے اے پی اے ایم )کے زیر اہتمام ایکسپو 2020 کے دوران اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے برانڈز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی تاجروں اور کاروباری شعبے کے لیے اپنی برانڈز کو بہتر بنانے کے لیے شاندار موقع ہے ، عالمی سطح پر مارکیٹنگ بارے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنے پیداوار کو جدید سائنسی خطوط پر مستحکم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اﷲ تعالی کے فضل سے پاکستانی تاجر بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ کے ایف سی، میکڈونلڈ، گوارڈ، باٹا، سروس اور چین ون کی طرح اپنی مصنوعات سامنے نہیں لاتے ۔افتخار علی ملک نے کہا کہ نجی شعبے کو اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے آگے آکر جنگی بنیادوں پر اپنی مصنوعات کو فروغ دینا ہوگا بصورت دیگر پڑوسی ممالک بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی اجارہ داری جاری رکھیں گے ۔