لاہور(خبرنگارخصوصی)پاکستان ٹریڈرز الائنس اور ایف بی آر میں گزشتہ روز مذاکرات ہوئے ،پاکستان ٹریڈز الائنس کی جانب سے تاجروں کے مطالبات کامسودہ ایف بی آر کے افسران کو فراہم کردیا گیاپاکستان ٹریڈرالائنس کے مرکزی صدر محمد علی میاں کے مطابق ایف بی آر مسائل کے حل میں سستی نہ دے کھائے ، پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات کی وجہ سے اب کوئی احتجاج نہیں کریں گے ،،پاکستان ٹریڈرز الائنس کے سیکرٹری ااطلاعات محمد ارشد بھٹی نے بتایا کہ پاکستان ٹریڈرز الائنس کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا ،تاجروں کے مطالبات ایف بی آر کے افسران نے سن لئے ہیں اور تاجروں کے مطالبات کا مسودہ کاجائزہ لیا جائے گا۔