پشاور (92نیوز)کیلاش قبیلے کا تاریخی چلم جوشٹ فیسٹیول تمام تر رسومات کی ادائیگی کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، فیسٹیول کے آخری روز کیلاش کی وادی رمبور، بمبوریت اور بریر سے آئے مردوخواتین نے روایتی رقص کرکے خوشیاں منائیں،آخری روزکیلاشی نوجوان جوڑوں کے شادی بیاہ کی رسومات ادا کی گئیں ،غیر ملکی سیاح بھی کیلاشی ثقافت کی دلدادہ نکلے ، غیر ملکی خواتین سیاح کیلاشی ثقافتی لباس پہنے تصاویر بناتی رہیں،اختتامی تقریب پر ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ اور رادی کمار نے شرکت کی، کیلاش سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیلاش وادی کی ترقی، بیوٹیفیکیشن اور سٹرکوں کی تعمیر کیلئے بجٹ کی منظوری ہوگئی جبکہ جلد ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا، کیلاش میں بیوٹیفکیشن سمیت قبرستان کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے ، کیلاش میں جوشی تہوار بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے ۔