مکرمی !11 اپریل 2022ء سے اب تک 22 جون 2022 ء تک (تقریباً 70 دن) پیٹرولیم کی قیمتیں پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین قیمت پر پہنچ گئیں یعنی پیٹرول کی قیمت 233.84 اور ڈیزل کی قیمت 263.31 ہے۔ ایک چیز اس سے بھی زیادہ تشویشناک ہے کہ قیمتیں اور اوپر جا سکتی ہیں۔ اب اگر حکومت ہر چیز کی غیر متوازن قیمتوں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے اور قومی خزانے کو بھرنا چاہتی ہے تو حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو ملک کے متوسط اور نچلے طبقے کے لیے مددگار ثابت ہوں۔ یہاں کچھ تجاویز ہیں: - حکومت کو ملک کے امیر لوگوں سے صرف One time کے لیے کچھ خاص ٹیکس لینا چاہیے، ایسے لوگ جن کے پاس لگڑری گاڑیاں ہیں (1000 سی سی سے زیادہ)۔2- جن کی ایک کنال میں رہائش ہے (20 مرلے) یا 1 کنال سے زیادہ۔ 3- جن کی مختلف تجارتی دکانیں، پلازے وغیرہ ہیں 4- جن کی ماہانہ 2 لاکھ یا 2 لاکھ سے زیادہ تنخواہ ہے، خواہ وہ سرکاری ملازم ہوں یا نجی ملازم۔مزید یہ کہ سول سوسائٹی اور مخیر حضرات (امیر افراد) کو متوسط طبقے کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کی مدد کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔جس طرح روٹی کے تندوروں (ہوٹلوں) پر مفت روٹی کا ڈبہ ہوتا ہے جس میں لوگ کچھ پیسے ڈالتے ہیں تاکہ غریبوں کو مفت روٹی مل سکے، اس عمل کو وسیع پیمانے پر اپنانا چاہیے۔ ہر سبزی کی دکان، کریانہ کی دکان اور پیٹرول پمپ پر ایک بڑا ڈبہ ہونا چاہیے تاکہ غریبوں کی زندگی آسان ہو۔ (غلام مرتضیٰ (جی ایم،لاہور)