لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی جیت پرپاکستانی کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پاکستانی کرکٹرزجنوبی افریقہ کے کرکٹ فینزکے ساتھ مل کررقص کررہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا لائزن آفیسر پاکستانی پرچم تھامے رقص کرنے والوں کے ارد گرد دیکھا جاسکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی اس ویڈیو مداحوں کی جانب سے یہ بھی نقطہ اٹھایا جارہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کوویڈ کی خطرناک صورت حال میں اس طرح کھلم کھلا ٹیم کا سب کے ساتھ رقص کرنا کس حد تک درست ہے ۔