نوکنڈی (نامہ نگار) لیویز فورس نے تفتان کے مکان پر چھاپہ مار کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے ایک غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کے مطابق خفیہ اطلاع پر پاک ایران سرحدی شہر تفتان کہ کلی سٹیشن میں مکان پر چھاپہ مار کر ایرانی باشندے فرشید کو گرفتار کرلیا۔مکان میں زیرزمین چھپایا گیا، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔