فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آ باد میں تھانہ صدر تا ندلیانوالہ کے نواحی گاؤں 413گ ب میں پیرنی نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کر کے قتل کر دیا، گھریلو ملازمہ کو قتل کر نے کے بعد اسکی لاش کو ایمبولنس میں ڈا لکر ورثا کے پاس لیجا یا جا رہا تھا ، پولیس نے ایمبولنس کو روک لی تو حقیقت سامنے آ گئی ،پولیس رپورٹ کے مطابق مسرت بی بی 3 ماہ سے چک نمبر 413گ ب میں اپنے پیرسید رضوان علی شاہ کے گھر کام کاج کیلئے مقیم تھی، کام کاج پرتکرارسے پیرنی سیدہ عظمی نے ڈنڈوں سے تشدد کرکے 23 سالہ مسرت کو مار دیا، مقتولہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 53 تھری آر کی تھی، ملزمان لاش کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایمبولینس میں لے جا رہے تھے ، پولیس نے مشکوک جان کر روکا، معاملہ سامنے آگیا، ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس اور ورثا پر بھی دباؤ ڈالا جا تا رہا ، پولیس کے مطابق خاتون مسرت بی بی کوتشدد کر کے قتل کیا گیا، جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں ، تحقیقات کرائی جائیں گی، مقتولہ کے بھائی عمران کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔