تا ئے پی (این این آئی ) تائیوان کے شہر تا ئے پی میں ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 9 افراد زندہ جل گئے جبکہ 15جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ مریضوں کو وارڈز سے نکال کر ہسپتال کے لان میں منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو دوسرے ہسپتالوں کو بھجوا دیا گیا۔ آگ لگنے کے دوران وارڈ میں43 افراد موجود تھے۔