لاہور( خبر نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے ایک سال میں 134 قومی اداروں کے سربراہ مستقل طور پر تعینات نہ ہوسکے ۔ وزیراعظم نے ملک میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا لیکن وہ اہم فیصلے نہ کرسکے ۔ 134قومی ادارے مستقل سربراہ سے محروم ہونے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ہر شعبہ تباہی کا شکار ہوگیا۔ حکومت ہر سطح پر ناکام ہوگئی۔ تبدیلی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ۔ ایک سال میں اپوزیشن کے خلاف ا نتقامی کارروائی عروج پر رہی۔ ہرسطح پر اپوزیشن کو کچلنے کی کوشش ہوتی رہی۔حکومت اپنی ناقص کار کردگی چھپانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیتی رہی۔