لاہور(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب ملنا ہمارے لیے منزل نہیں نشان منزل ہے ،عبدالعلیم خانا نے مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اصل کام اب شروع ہو گا اور پی ٹی آئی اپنے منشور کے مطابق ہر شعبے میں دیرپا اور قابل عمل تبدیلی لاتے ہوئے عوام کے خوابوں کو عملی تعبیر دے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تبدیلی لا کر رہیں گے اور اس کے راستے میں آنے والی رکاوٹ کو عبور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کا عزم مزید پختہ ہو گیا وہ22سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لائی ہے جس کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دھرنے دیے ،لانگ مارچ کیا۔ ریلیاں نکالیں اور لاک ڈاؤن ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ کل تک عمران خان اوراُن کی ٹیم کا مذاق اڑانے والی آج دانتوں کے تلے انگلیاں دبائے بیٹھے ہیں اور حواس باختگی کے عالم میں ابھی بھی بے پر کی راگنیاں گا رہے ہیں۔