مکرمی! پچیس جولائی کو بڑے بڑے برج الٹ گے,تحریک انصاف نے ایم کیوایم اورق لیگ کوملاکروفاق میں حکومت بنائی, پھرعوام اصلی تبدیلی کے سودن پورے ہونے کاانتظارکرنے لگے کیونکہ عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران واضح الفاظ میں کہاتھاکہ تحریک انصاف سودن میں ملکی معیشت کومستحکم کرکے تبدیلی کاآغازکریگی۔تبدیلی آئی ضرور لیکن عوام کی توقعات کیمطابق نہیں۔ مہنگائی کے مارے عوام دیرے دیرے تبدیلی سرکارسے نالاں ہونے لگے۔ جس کااندازہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو دیکھ کر کیا جا سکتاہے۔ضمنی انتخابات میں تبدیلی سرکارنے اپنی جیتی ہوئی نشستیں بھی کھوبیٹھی۔ بحرحال پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی قیادت پراعتمادکااظہارکیاہے۔ انہیں بھی چاہیے عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کریں,ملکی معیشت بہتربنائیں, مہنگائی کی طوفان کوروکیں, آپ سودن کیاپورے پانچ سال لے لیں, لیکن آپ کو عوام کی خاطرکام کرناہوگا۔(ممتازعباس شگری,کراچی)