لاہور ،اسلام آباد ،پشاور، کراچی(وقائع نگار، سٹاف رپورٹر، وقائع نگار خصوصی ،نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں ہونے والے گیارہویں عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، مسلم لیگ (ن) دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان، شاہ محمود قریشی ، منظور وٹو، امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، صاحبزادہ طارق اﷲ ،میجر (ر)طاہر صادق ، احسن اقبال، خرم دستگیر ، اسد عمر کامیاب جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این اے 53 اسلام آباد کے حلقے میں عمران خان سے ہار گئے اور دوسرے حلقے میں پی ٹی آئی کے صداقت عباسی کیخلاف بھی انکی پوزیشن کمزور ہے ۔مرتضیٰ جاوید عباسی ،چودھری برجیس طاہر، طلال چودھری، خواجہ آصف سمیت ن لیگ کے متعدد امیدواران کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار پارلیمنٹ دوڑ سے باہر ہو گئے ۔ راولپنڈی میں تحریک انصاف نے کلین سویپ کیا ۔ گزشتہ روز عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 270 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 حلقوں کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہی۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 50 لاکھ سے زائد تھی جبکہ ملک بھر میں 85 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے ۔انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں کو پولنگ سٹیشنز پر تعینات کیا گیا تھا۔آخری اطلاعات تک غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 120،مسلم لیگ (ن) کو47جبکہ پیپلزپارٹی کو33 سیٹوں پر برتری حاصل ہے ۔قومی اسمبلی کی21 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور8 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل کو برتری حاصل ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، مسلم لیگ (ق) 3 اور عوامی نیشنل پارٹی کو 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی این اے 156ملتان 3سے 93497ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عامر سعید انصاری 73529ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے ۔این اے 193 راجن پور1سے تحریک انصاف کے امیدوار جعفر لغاری 87915ووٹ لے کرجیت گئے ۔ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار شیر علی گورچانی ہار گئے ہیں۔ این اے 149 چیچہ وطنی سے تحریک انصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ۔این اے 55ملتان سے تحریک انصاف کے عامر ڈوگر 88567ووٹ لے کر کامیاب،این اے 224ٹنڈو الہ یار سے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی74081ووٹ کر کامیاب ہوگئے ۔این اے 31پشاور 5سے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی 72822ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور 40372ووٹ لے سکے ۔ غلام بلور شکست تسلیم کرنے والے پہلے امیدوار بن گئے ۔این اے 231سے پیپلز پارٹی کے ایاز علی شاہ شیرازی80725ووٹ لے کرجیت گئے ۔این اے 31پشاور 5سے تحریک انصاف کے شوکت علی72822ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 54سے تحریک انصاف کے اسد عمر ، این اے 76 گوجرانوالہ سے چودھری محمد احمد چٹھہ، این اے 80 سے تحریک انصاف کے میاں طارق محمود، این اے 81 سے ن لیگ کے امیدوار انجینئر خرم دستگیر خان، این اے 82 سے ن لیگ کے امیدوار بیرسٹر عثمان ابراہیم، این اے 83 سے ن لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار علی بھنڈر، این اے 84سے چودھری اظہر قیوم ناہرا کو برتری حاصل ہے ۔این اے 89 سرگودھاسے پی ٹی آئی کے اسامہ میلہ ، این اے 90میں پی ٹی آئی کی نادیہ عزیز ، این اے 91میں پی ٹی آئی کے محسن شاہنواز رانجھا ، این اے 92میں پیر نعیم الدین سیالوی کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ این اے 88میں ن لیگ کے مختار بھرت پی ٹی آئی کے ندیم افضل چن سے آگے ہیں۔این اے 57راولپنڈی سے تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی،این اے 91سرگودھا 4سے تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ ،این اے 96میانوالی سے تحریک انصاف کے امجد علی خان،این اے 98بھکر سے تحریک انصاف کے محمد افضل،این اے 101چک جھمرہ میں آزاد امیدوار عاصم نذیر ، این اے 102 جڑانوالہ میں نواب شیر وسیر،این اے 104فیصل آبا 8سے پی ٹی آئی کے دلدار چیمہ،این اے 105ڈجکوٹ سے مسعود نذیر،این اے 106فیصل آباد سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ،این اے 108فیصل آباد سے تحریک انصاف کے فرخ حبیب،این اے 109فیصل آباد سے تحریک انصاف کے فیض اﷲ،این اے 110سے ن لیگ کے محمد افضل خان،این اے 113ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تحریک انصاف کے ریاض فتیانہ،این اے 114جھنگ سے تحریک انصاف کے صاحبزادہ محبوب سلطان، این اے 115جھنگ سے آزاد امیدوار محمد احمد لدھیانوی ،این اے 116جھنگ سے تحریک انصاف کے امیر سلطان، این اے 117ننکانہ سے تحریک انصاف کے بلاول ورک،این اے 119 میں پی ٹی آئی کے بریگیڈئیر(ر) راحت امان اﷲ، این اے 120میں ن لیگ کے رانا تنویر حسین ، این اے 121 میں پی ٹی آئی کے چودھری سعید ورک،این اے 121شیخوپورہ 3سے ن لیگ کے جاوید لطیف ،این اے 122شیخوپورہ 4 سے تحریک انصاف کے علی سلمان،این اے 132لاہور سے ن لیگ کے صدر شہبازشریف، این اے 133سے مسلم لیگ ن کے پرویز ملک، این اے 138سے ن لیگ کے رشید احمد خان،این اے 139قصور3سے ن لیگ کے رانا اسحاق خان،این اے 140قصور 4سے مسلم لیگ ن کے رانا محمد حیات،این اے 147ساہیوال 1سے ن لیگ کے سید عمران علی شاہ،این اے 152خانیوال 3سے ن لیگ کے پیر اسلم بودلہ، این اے 153خانیوال 4سے ن لیگ کے چودھری افتخار نذیر،این اے 154وہاڑی 3 سے تحریک انصاف کے طاہر اقبال چودھری، این اے 155ملتان 2سے تحریک انصاف کے ملک عامر ڈوگر ،این اے 157ملتان4سے تحریک انصاف کے مخدوم زین حسین قریشی ،این اے 161لودھراں سے تحریک انصاف کے میاں شفیق ،این اے 162وہاڑی سے آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ ،این اے 168بہاولنگر 3سے تحریک انصاف کی فاطمہ طاہر چیمہ،این اے 169بہاولنگر 4سے ن لیگ کے نورالحسن تنویر،این اے 206 سے پیپلز پارٹی کے خورشید احمد شاہ کو برتری حاصل ہے ۔ جھنگ سے پیپلز پارٹی کے فیصل صالح حیات،ن لیگ کے سابق رہنما شیخ وقاص اکرم کو بھی شکست کا سامنا تھا۔آخری نتائج آنے تک این اے 115 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر غلام بی بی بھروانہ کامیابی حاصل کررہی تھیں۔شورکوٹ میں این اے 116 سے پی ٹی آئی کے امیر سلطان جیت رہے تھے ۔پشاور سے موصولہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان ،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپائو، امیر مقام ، سکندر شیرپائو،ایمل ولی خان بھی اپنی نشستیں جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔این اے 8سے بلاول بھٹو زرداری،این اے 3سے ن لیگ کے صد ر شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے علی محمد خان بھی ہار گئے ۔این اے 5اپر دیر سے پی ٹی آئی کے صبغت اﷲ، این اے 18صوابی 1سے پی ٹی آئی کے اسدقیصر ، این اے 19صوابی 2سے پی ٹی آئی کے عثمان خان ترکئی،این اے 22 پر ایم ایم اے کے امیدوار مولانا قاسم ،این اے 23سے تحریک انصاف کے انوار تاج، این اے 24سے تحریک انصاف کے فضل محمد،این اے 25سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، این اے 26 نوشہر ہ سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عمران خٹک، این اے 28سے ارباب عامر ایوب،این اے 27سے پی ٹی آئی کے نور عالم خان ،این اے 29سے پی ٹی آئی کے ناصر موسیٰ زئی ، این اے 30سے پی ٹی آئی کے شیر علی ارباب، این اے 32سے پی ٹی آئی کے شہریار آفریدی ،این اے 48سے آزاد امیدوار محسن داوڑ کامیاب ہوگئے ۔الیکشن کمیشن رات گئے تک سندھ میں انتخابی نتائج کے حوالے سے معلومات دینے میں مکمل ناکام رہا ہے تاہم مختلف ذرائع سے ملنے والے غیر حتمی ،غیر سرکاری اور جزوی نتائج کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 میں سے 6 پر ایم کیو ایم ،4 پر پیپلز پارٹی ،3 پر تحریک انصاف ، 1 پر متحدہ مجلس عمل اور1 پر مسلم لیگ ( ن )آگے ہے ۔رات گئے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکن جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ، آتشبازی کا مظاہرہ کیا اور بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ پی ٹی آئی کا رکنوں نے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔دریں اثناء پیپلز پارٹی، ن لیگ، عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت بڑھانے کیلئے درخواستیں دی تھیں۔لاہور،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر ،نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز) عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے غیرسرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 100، مسلم لیگ(ن) کو 71اور آزاد امیدواروں کو 22 نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔ پی پی 201 چیچہ وطنی سے تحریکِ انصاف کے مرتضٰی اقبال 44221 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 33 ہزار ووٹ لئے ۔پی پی 200ساہیوال 5سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ریاض 43694ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،تحریک انصاف کے وحید اصغر ڈوگر 39315ووٹ لے سکے ۔ پی پی 295راجن پور سے تحریک انصاف کے امیدوار فاروق امان اﷲ دریشک 57ہزار414ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ، مخالف آزاد امیدوار پرویز اقبال گورچانی 38ہزار 211ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔آخری اطلاعات تک پی پی 72میں ن لیگ کے ملک صہیب بھرت ، پی پی73میں ن لیگ کے یاسر ظفر سندھو ، پی پی 74 سے پی ٹی آئی کے عنصر ہرل ، پی پی 75میں پی ٹی آئی کے منیب سلطان چیمہ ، پی پی76میں پی ٹی آئی کے فیصل فاروق چیمہ ، پی پی 77میں ن لیگ کے ڈاکٹر لیاقت خان، پی پی 78سے پی ٹی آئی کے عنصر مجید نیازی ، پی پی 79سے ن لیگ کے رانا منور غوث ، پی پی80سے پی ٹی آئی کے غلام علی اصغر لاہڑی ،پی پی 284لیہ 5سے آزاد امیدوار رفاقت گیلانی،پی پی 246بہاولپور 2سے تحریک انصاف کے سمیع اﷲ چودھری کو برتری حاصل تھی۔ غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی 60، پی ٹی آ ئی6 ،ایم کیو ایم 3،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کو 13 نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔ پی ایس 75سجاول 1سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید شاہ حسین شاہ شیرازی 27625ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 53، عوامی نیشنل پارٹی10، متحدہ مجلس عمل 7، مسلم لیگ (ن) 2 اور 8 آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے ۔ نوشہر ہ پی کے 61 سے پرویز خٹک، پی کے 63سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا کا خیل،پی کے 29 بٹگرام سے پی ٹی آئی کے تاج محمد خان ،پی کے 31 مانسہرہ 2 میں پی ٹی آئی کے بابر سلیم سواتی ، پی کے 79پر تحریک انصاف کے امیدوار فضل الہی ٰ، پی کے 71پر پی ٹی آئی کے شاہ فرمان ، پی کے 72پر پی ٹی آئی کے محمد فہیم خلیل، پی کے 62میں ادریس خٹک،پی کے 65میاں خلیل الرحمان ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر ، شہرام خان ترکئی ، پی کے 43صوابی 1سے پی ٹی آئی کے حاجی رنگیز خان، پی کے 44صوابی 2سے پی ٹی آئی کے اسدقیصر، پی کے 45صوابی 3سے پی ٹی آئی کے عبدالکریم خان ، پی کے 47صوابی 5سے شہرام خان ترکئی ،مالاکنڈمیں تحریک انصاف کے شکیل خان ایڈوکیٹ ، پی کے 2سوات ون میں پی ٹی آئی کے میاں شرافت علی ، پی کے 28پر پی ٹی آئی کے زبیر خان ،پی کے 12اپر دیر میں ایم ایم اے کے عنایت اﷲ ، پی کے 1چترال پر ایم ایم اے کے ہدایت الرحمان،این اے 5اپر دیر پی ٹی آئی کے صبغت اﷲ ، پی کے 10اپر دیر پی پی پی کے بادشاہ صالح،پی کے 39 سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر مشتاق کی جیت کے واضح امکانات ہیں ۔بلوچستان میں بی اے پی 12 ، بی این پی7 ،متحدہ مجلس عمل9اور تحریک انصاف کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔