لاہور(کرائم رپورٹر)عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعدملک میں تبدیلی کی ہوا لاہور پولیس تک پہنچ گئی۔ تاریخ میں پہلی بار تین تھانوں میں خاتون محررزکوتعینات کردیاگیا ہے ۔ تین خاتون محررزمیں سے دوکومردانہ پو لیس سٹیشنزمیں تعینات کیاگیاہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبرکے حکم سے عظمیٰ ریحان کوتھانہ لٹن روڈ، فرح الطاف کولوئرمال اورعنبرین اخترکوتھانہ وویمن پولیس سٹیشن میں تعینات کیاگیا ہے ۔خاتون محررزنے ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرکلیم امام کے ویژن اور سی سی پی اولاہوربی اے ناصرکی ہدایت پرتعینات کیاگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبر نے کہا کہ تھانوں میں خاتون محررزکوتعینات کرنے کابنیادی مقصدروایتی تھانہ کلچرکی تبدیلی ہے ۔