لاہور،فیصل آباد(کر ائم رپو رٹر،خصوصی رپورٹر) آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں تبلیغی اجتماع اور شرکا کے حوالے سے پولیس کو نئی ہدایات جاری کردیں۔ تبلیغی مراکز میں شرکا کو آئسولیشن میں رکھنے اور ان کو ملنے والے عزیز و اقارب کو دس روز تک گھروں میں الگ رکھنے کا حکم دیدیا۔ذ را ئع کے مطا بق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے سی پی اوز، ڈی پی اوز اور سی سی پی اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تبلیغی جماعت کے افراد کو پیار سے ڈیل کیا جائے اور ہر طرح کی خورونوش اورروزمرہ استعمال کی اشیا کی ترسیل یقینی بنائی جائے ، ان کے ساتھ کوئی باہر سے ملنے آئے نہ یہ کس کو ملیں،تبلیغی جماعت کے عہدیداران اور انتظامیہ کے ذریعے تمام ہدایات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔آئی جی پنجاب نے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو مر غا بنانے کا نوٹس لیتے ہو ئے پولیس کے ذمہ داروں کو اس طرز عمل کو فی الفور رو کنے کا حکم دیدیا ، آ ئی جی پنجاب نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کسی بھی شہری کو انسانی حقوق کے خلاف کوئی بھی ایسی سزا نہ دی جائے جونہ صرف پنجاب پولیس بلکہ پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بنے ، ایسی سزا دینے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کا رروائی عمل میں لا ئی جائے اور اس کارروائی کی رپورٹ انکو بھجوائی جائے ۔