لاہور(اپنے رپورٹر سے ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ سالانہ رائیونڈ اجتماع 6 نومبر سے 8 نومبر 2020 تک جاری رہے گا۔ انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی کے ہمراہ دورہ کر کے تبلیغی اجتماع میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ پر عارضی ہسپتال قائم کیا جائیگا جس میں ڈاکٹر اور پیرامیڈکس کی 24 گھنٹے ڈیوٹی ہوگی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کو سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ دریں اثنا کمشنر نے عالمی یوم پولیو کی مناسبت سے سائیکل ریلی کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی ہدایت پر ویجیلنس و مانیٹرنگ ٹیم نے عام بازاروں کی چیکنگ کی۔