ایمن آباد، لاہور، فیصل آباد، کراچی (نامہ نگار، سپیشل رپورٹر، خصوصی رپورٹر، سٹاف رپورٹر ) ایمن آباد میں گھریلوناچاقی پر 28 سالہ عبد الرزاق نے خود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے سے پھندا لیکر خودکشی کرلی، تتلے عالی کے نواحی گاؤں کوٹ بلال کے عبدالرزاق کی بیوی اور والدہ میں اکثر چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا ہوگیا ، عبد الرزاق نے تنگ آکر موت کو گلے لگا لیا۔ رائیونڈ کے علاقے میں باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر 18سالا نوجوان توقیر ظفر نے پٹرول جھڑک کر خود آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔فیصل آباد میں گھریلو حالات سے تنگ 3خواتین سمیت 5افراد نے خودکشی کی کوشش کر ڈالی۔ کراچی اورنگی ٹاؤن میں جمعہ کی شب خود سوزی کرنیوالا نوجوان دوران علاج دم توڑگیا،فیضان وسیم نے بیروزگاری سے تنگ آکرخود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی ۔