لاہور،راولپنڈی (خصوصی نمائندہ،آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ تجارتی نمائشیں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پنجاب ہاؤس میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ورچوئل راول ایکسپو کی پری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے یہ وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے ۔بعدازاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی رہائشگاہ پر گئے اور والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔گورنر پنجاب نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔