لاہور (اپنے رپورٹر سے ) ایم سی ایل کے انٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ راوی زون سکواڈ نے لاری اڈا ، مولانا احمد علی روڈسے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کرادیا ۔سمن آباد،داتاگنج بخش زونز سکواڈ نے جوائنٹ آپریشن کے دوران سمن آباد موڑ، مون مارکیٹ گلشن راوی سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کر ا دیا ۔عزیز بھٹی زون سکواڈ نے کینال روڈسے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کرا دیا ۔علامہ اقبال زون سکواڈ نے رائے ونڈ ، بی او آر سوسائٹی سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کرا دیا۔واہگہ زون اسکواڈ نے جلوموڑ کے علاقہ میں تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کرا دیا ۔ گلبرگ زون سکواڈ نے ایف سی کچی آبادی سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کر ا دیا ۔شالامار زون سکواڈ نے شادباغ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کر ا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان جرمانے بھی کیے گئے ۔