نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیفنس ریسرچ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے 500کلو گرام کلاس کے ایک گائیڈڈ بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یہ جدید بم ایٹمی وارہیڈز بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ تجربہ ریاست راجستھان کے علاقے پوکھران میں کیا گیا۔