چکوال (خصوصی رپورٹ ) تحریک پاکستان کے رہنما مذہبی سماجی وسیاسی شخصیت باوا سید اصغر علی شاہ سابق ایم پی اے پنجاب وسابق چیئرمین اینٹی کرپشن پنجاب سجادہ نشین دربار عالیہ مصطفیٰ آ باد چوآ سیدن شاہ ضلع چکوال انتقال فرما گئے ، ان کی عمر 95برس تھی انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام میں اپنے والد محترم سید پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی قیادت میں تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا ، زندگی بھر اپنے آ پ کو تبلیغ اسلام کیلئے وقف رکھا ، دنیا کے مختلف ممالک کے تبلیغی دورے بھی کیے ، دینا بھر میں عقیدت مندوں اور مریدین کی تعداد ہزاروں میں ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے عقیدت مندوں، مریدین کا دربار مصطفیٰ آ باد تعزیت کیلئے آ نے کا سلسلہ جاری ہے ۔