کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے ناراض اتحادیوں کومنانے کی کوششیں شروع کردیں،اخترمینگل کوتحفظات دورکرنیکی یقین دہانی کرادی گئی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماجہانگیرترین نے ناراض اتحادی جماعت بی این پی کے سربراہ اخترمینگل سے رابطہ کیا،جس میں اخترمینگل نے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کوئی وزارت نہیں بلکہ طے پانیوالے 6نکات پرعمل درآمد چاہئے ،جس پرجہانگیرترین نے بی این پی کے تمام تحفظات دورکرنیکی یقین دہانی کرائی،ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی،جہانگیرترین اورنعیم الحق اخترمینگل سے مستقل رابطے میں ہیں جبکہ بی این پی نے حکومت سے حتمی مذاکرات کیلئے سینیٹرجہانزیب جمالدینی،آغاحسن بلوچ،ثنابلوچ اورحاجی لشکری پرمشتمل4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو6نکات پرتحفظات سامنے رکھے گی۔