لاہور(خصوصی نمائندہ)سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ہوا جس میں سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں سپیکر پرویز الہیٰ، گورنر پنجاب چودھری سرور اور جہانگیر ترین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی کو ہر صورت ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پہنچنے کی ہدایت کی گئی اور اجلاس میں مال روڈ پر ممکنہ احتجاج کے باعث متبادل راستے کا پلان بھی دیا گیا۔تمام اراکین اسمبلی کو ووٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سینیٹ کے امیدوار ولید اقبال اور سیمی ایزدی بھی شریک تھے ۔