ملتان (خبرنگار) تحریک پاکستان کے کارکن،نظریہ پاکستان فورم ملتان کے سرپرست اعلیٰ،سینئر جنرل منیجریوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مسعود عالم نیازی ،سابق آڈٹ آفیسر واپڈا محمد قاسم نیازی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میپکو جمشید عالم نیازی ،اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوچ محمد علی نیازی کے والد رشید احمد نیازی انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،سابق وفاقی وزیر تنویر الحسن گیلانی، غلام یزدانی گیلانی، راجن بخش گیلانی،ملک عاشق علی شجرا، حمید رضا صدیقی،پروفیسر محمد اسلم ، وسیم ممتاز سمیت مذہبی،دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں، وکلائ، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی آج 4 فروری بعد نماز ظہرہو گی۔مرحوم رشید احمد نیازی کی عمر87 برس تھی اور وہ طویل عرصہ سے علیل تھے ۔مرحوم نے طویل عرصے تک ملتان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔صدرایوب دور میں وہ دس سال تک صدارتی الیکٹورل کالج کے ممبر رہے اور مختلف ادوار میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے ۔
تحریک پاکستان کے کارکن رشید احمد نیازی انتقال کر گئے
پیر 04 فروری 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 04 فروری 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں