لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیک وسلم وتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 25اکتوبر جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں مجدددین وملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز کے 101ویں سالانہ عرس مقدس کے حوالہ سے یوم رضا منایا جائے گا ۔تحریک لبیک یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیک وسلم کے سربراہ ا ورتحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے خطبات جمعۃ المبارک میں عالم اسلام کی عظیم عبقری شخصیت حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے تحفظ عقائدو نظریات کے سلسلہ میں کارناموں پر روشنی ڈالیں ۔