شاہپورسٹی(نا مہ نگار ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ طب میں ادویات ناپید ہو گئیں جس کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں مریض مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں ۔ مریضوں کا کہنا تھا کہ ایلو پیتھک ادویات کے ساتھ ساتھ شعبہ طب کے لئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ مریض ایلوپیتھی کی بجائے دیسی حکمت کے ذریعے علاج کرانے پر یقین رکھتے ہیں جس کے لئے حکومت باقاعدہ طور پر حکیم بھرتی کئے ہیں لیکن دیسی ادویات فراہم نہ کیے جانے کے باعث حکیم سارا دن فارغ بیٹھ کر مریضوں کو زبانی تسلیاں دینے پر مجبور ہیں ۔