پشاور(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پر کام شروع کردیا ہے ، سیف اللہ نیازی نے پارٹی ورکروں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں، عہدے نہ ملنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں ذمہ داریاں دینے کے عند یہ د یا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی کی تنظیم سازی پر کام شروع کردیا ، پرانے ورکرز سے جن کی شکایاتیں ہیں ان سے سیف اللہ نیازی ملاقاتیں کررہے اور انہیں یقین دلایا جارہا ہے کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا ، کئی لوگوں کو پارٹی ورکروں سے رابطوں کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے جو رابطے کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے ، یوتھ ونگ سمیت تمام ونگز کو فعال بنایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام میٹنگز اسلام آباد میں ہی طلب کی جاتی ہیں۔