لاہور (کلچرل رپورٹر )معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ آج کل کی بہت سی نوجوان فیشن ماڈلز کی کلاس یا کوئی متاثر کن شخصیت نہیں ہے ، ماڈلز کا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیار نہیں رہا۔نادیہ حسین نے ایک انٹرویو میں آج کل کے فیشن ماڈلز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ’پہلے تقریباََ 70 سے 80 فیصد ماڈلز تعلیم یافتہ گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے ‘۔اْنہوں نے کہا کہ اب فیشن ماڈلز کا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیار نہیں رہا۔اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ نئی ماڈلز تعلیم یافتہ نہیں ہیں، ان کی کوئی کلاس یا شخصیت نظر نہیں آتی۔