تھرپارکر(نامہ نگار) تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید 3 بچے دم توڑ گئے ، ننگرپارکر تحصیل کے ہسپتال میں 7ماہ کی بچی صائمہ دختر عثمان اور سول ہسپتال مٹھی میں بھیمون کولہی اور ناموں میگھواڑ کا نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا۔ رواں ماہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 54 اور رواں سال تعداد 293 ہوگئی ہے ، 70 بچے زیرعلاج ہیں۔