تہران،انقرہ( اے ایف پی)ترکی اور ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ترکی اور ایران نے عراق میں مداخلت پر ایک دوسرے کے سفیروں کو طلب کیا ہے ۔ واضح رہے گزشہ روز ایران کے عراق میں سفیر ایراج مسجدی نے کہا تھا کہ عراق میں ترک فو فوج کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی جس پر ترکی نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے ۔ترکی وزارت خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی دہشتگردی کے خلاف جو جدوجہد کر رہا ہے اس میں وہ ایران کو اپنے مخالف نہیں اپنے ساتھ دیکھنے کی توقع رکھتا ہے ۔