اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) بہاولپورکورکی ’’ضرب حدید‘‘ تربیتی مشقیں جاری ہیں ،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے چولستان میں تربیتی علاقے کادورہ کیا،آرمی چیف کو 2ہفتے پر محیط ’’ضرب حدید‘‘ مشقوں پر بریفنگ دی گئی،مشق کامقصدآپریشنل تیاریوں کی جانچ اورانہیں وسعت دیناہے ،مشق کامقصدپیادہ،مشینی دستوں،ایوی ایشن،ایئرڈیفنس،توپخانے کے درمیان مطابقت کافروغ بھی ہے ، دوران مشق سپاہ نے پیشہ ورانہ مہارتوں،مطابقت کاشاندارمظاہرہ کیاگیا،مختلف مراحل میں حملے اوردفاع کاکلیدی مظاہرہ کیاجارہاہے ،آر می چیف نے سپاہ کے جذبے ،حوصلے اورعزم کوسراہا اور بہاولپورکورکی جنگی تیاریوں،تربیتی معیارپرمکمل اطمینان کااظہارکیا،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے کہابہترین تربیت،عزم ہرچیلنج کیخلاف بھرپور جواب دینے کی آپریشنل صلاحیت کوجلا بخشتاہے ،آرمی چیف نے بہاولپورکورکی لاجسٹک تنصیبات کابھی دورہ کیا، آرمی چیف کے ایکسرسائیزایریاپہنچنے پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے استقبال کیا،آرمی چیف نے کورکی انجینئرنگ صلاحیتوں اور مرمت کے معیارکو بھی سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈایریامیں جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اورجذبے کی تعریف کی۔