کراچی(سٹاف رپورٹر) تھرپارکر میں قحط کی صورتِ حال پر آخر کار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو متحرک ہو گئے ہیں اورارکانِ اسمبلی سے سنجیدہ رابطے شروع کردیئے ہیں۔ جمعرات کوچیئرمین پی پی کورکن سندھ اسمبلی ارباب لطف اﷲ نے ملاقات کی اورتھر کی صورتِ حال اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر مستقبل میں ملک کی تقدیر بدل دے گا، تھر کالے سونے سے مالا مال ہے ، پورے ملک کو روشن کرے گا، ہم تھر کو ترقی دلا رہے ہیں۔