پشاور( خبر نگار)سی پیک ایم ایل ون منصوبے کے تحت تربیت کیلئے 20ریلوے افسران چین جائینگے اور 15اکتوبر سے 18اکتوبر تک ریلوے کے جدید ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کرینگے ،پشاور ڈویژن سمیت ریلوے کے ہیڈ کوارٹر سے 20 افسران کو نامزد کیا گیا ہے ، سی پیک ایم ایل ون منصوبے کے تحت ہشتنگری ریلو ے پھاٹک کے دونوں اطراف 6فٹ تک دکانوں ، مکانوں کو گرا یا جائے گا ،اعلامیہ کے مطابق ہیڈکوارٹر میں تعینات ریاض احمد ، ڈی ٹی او حمید اللہ لاشاری ، ڈی سی او عابد قمر ، چیف انجینئر اعزاز حسین ، ایگزیکٹو انجینئر سخاوت علی ، ایکسین ڈیزائن شاہ نواز خان ، سٹاف آفیسر عثمان انور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن صباحت مشتاق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمدشاہ سمیت بیس افسران چین جائینگے ۔