ماسکو( شاہد گھمن سے ) روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے بہترین خدمات کے اعتراف میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کو ریاستی ایوارڈ’’ آرڈر آف آنر‘‘دینے کا اعلان، انہیں یہ ایوارڈ ملکی خارجہ پالیسی کے نفاذ کیلئے بہت بڑا حصہ ڈالنے اور کئی سالوں سے وفاداری کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی پردیاجائے گا۔گزشتہ روز صدر پوتن کی جانب سے ماریہ زخارووا کو ایوارڈ آف آنر دینے کے فرمان پر دستخط کئے گئے ،اس سے پہلے ماریہ زخارووانے 25جنوری 2017کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے کریملن میں کیریئر کا پہلا آرڈرآف آنر ایوارڈ حاصل کیا ۔ ماریہ زخارووا منسٹری آف فارن افیئرمیں 10اگست 2015سے انفارمیشن اینڈ پریس ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔