برسلز(آن لائن) یورپی یونین نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا 7 جون سے مستعفی ہونے کا فیصلہ یورپی یونین کی بریگزٹ سے متعلق پوزیشن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائیگا۔یورپی یونین کمیشن کی ترجمان مینہ اندریوا نے یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ینکر نے تھریسا مے کے استعفی پر مسرت کا اظہار نہیں کیا۔