لاہور(سٹاف رپورٹر) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کے ترسیلی نظام کی مظبوطی اور سسٹم کی اپ گریڈیشن سے متعلق بے شمار کام سرانجام دیئے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ رواں سال موسم گرما میں لیسکو اپنے صارفین کو معیاری اور بلاتعطل بجلی کی سپلائی یقینی بنارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم لئے لیسکو کے جی ایس سی سرکل نے چیف انجینئر ڈویلپمنٹ بشیر احمد کے زیرنگرانی 132kvاوکاڑہ کینٹ سے 132kvاوکاڑہ سٹی 2 ٹرانسمیشن لائن کی مڈ سپیننگ اور دو طرفہ ریل کنڈکٹینگ کا کام مکمل کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ220kv غازی گرڈ سے 132kvفتح گڑھ گرڈ تک نئی ٹرانسمیشن لائن کا کام جبکہ شیرانوالہ گرڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو خصوصا لاہور شہر میں 132kvکے سسٹم کو مکمل طور پر اپ گریڈ کردیا گیا ہے اور سسٹم کی استعداد بڑھنے کے نتیجے میں لوولٹیج کی شکایات کا خاتمہ کردیا گیا۔