بیجنگ(92نیوزرپورٹ)چین کے صدرشی جن پنگ نے کہاہے کہ دوسرے ملکوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کوناکامی ہوگی،ہمیں سکیورٹی معاملات میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،ہمیں ترقی کے عمل میں ترقی پذیر اورغریب ممالک کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور عالمی سیاسی جماعتوں کی سربراہی کانفرنس ہوئی،وزیراعظم عمران خان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی ورچوئل سربراہ اجلاس میں شریک ہوئے ،سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرشی جن پنگ نے کہا دنیا کوکوروناجیسی عالمی وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کے باعث خطرات کاسامنا ہے ،سیاسی جماعتوں پر انسانیت کا مستقبل سنوارنے کے حوالے سے بھاری ذمہ داریاں ہیں،دنیا میں ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ہر ملک کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں،ہمیں انسانیت کی مشترکہ اقدار کو آگے لے کرچلنے کی ضرور ت ہے ،ہم انصاف،برابری اورمشترکہ ترقی کے عالمی نظام پریقین رکھتے ہیں۔ د ر یں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام کی بے لوث خدمت سے ہی سیاسی جماعتیں عوام کی حمایت حاصل کرسکتی ہیں، ہمیں پوری انسانیت کیلئے مشترکہ مستقبل جیسے باوقار مقصد کیلئے مل کر بڑھنا ہوگا،کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا چین نے نوآبادیاتی نظام میں جکڑی اقوام کونکلنے کا حوصلہ دیا،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہ اجلاس سے خطاب باعث اعزاز ہے ، پاکستان اورچین آہنی برادرملک ہیں،یہ سال پاکستان اورچین کے سفارتی تعلقات کا70واں سال بھی ہے ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے 100ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان عالمی امن،کوروناسے نکلنے کیلئے چین کے کردارکوسراہتاہے ،کمیونسٹ پارٹی کی کامیابی کا راز ترقی کے فلسفے میں عوام پر توجہ مرکوز ہونے کی سوچ میں مضمر ہے ،کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ نے چین کی سرحدوں سے باہربھی لوگوں کو غیر ملکی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کی دلیرانہ جدوجہد شروع کرنے کا حوصلہ دیا،اشرافیہ کے تسلط،اقرباپروری کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی تشکیل دی، پی ٹی آئی احتساب،شفافیت،میرٹ کے اصولوں پرقائم ہوئی، پی ٹی آئی قانونی بالادستی،مساوات،انصاف کے مشن پرکاربند ہے ۔ دونوں جماعتیں جدوجہد،عزم اورثابت قدمی کے جذبے کی حامل ہیں۔،عمران خان نے کہاپی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ سال احساس پروگرام شروع کیا،احساس پروگرام ایشیا بھرمیں سماجی تحفظ کے بڑے اور نمایاں پروگراموں میں سے ایک ہے ، پاکستان نے اپنی ترجیجات کو علاقائی سیاست سے علاقائی اقتصادیات میں بدلا ہے ،صد شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ کے منصوبے سے عالمی ترقی پر مثبت اثر پڑا ہے ،گرین وژن سی پیک کو پاکستان کی ترجیح کے طور پر گرین سی پیک میں تبدیل کررہا ہے ، سی پیک بی آرآئی کا فلیگ شپ پروگرام ہے ، سی پیک سے علاقائی تعاون بڑھے گا،ہم اپنے بنیادی مفادات کیلئے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں،آیئے ہم اپنے عوام کوان کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے کام کریں۔