کراچی ( کامرس رپورٹر) گلوبل اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) کی جانب اکاؤنٹنسی کے سینئر ماہرین پر مشتمل ایک عالمی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی معیشت مستحکم نہیں لیکن اس کے برعکس معاشی ترقی کے اثرات نظر آ رہے ہیں توقع ہے کہ اس سال تقریباً 3.5 فیصد رہے گی۔گلوبل اکنامک کنڈیشنز سروے (جی ای سی ایس) کے عنوان سے یہ رپورٹ ، اے سی سی اے نے انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس(آئی ایم اے )کے تعاون سے شائع کی ہے ۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر روزگار اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے