رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ( ن )لیگ کے رہنماء ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی معیشت کی ترقی و عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے ، پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہوکر پاکستان زندہ باد کے مشن پر کام کرنا ہوگا،انہوں نے یوم پاکستان امریکہ میں مقیم اپنے تایا زاد بھائیوں رانا محمود الحق، رانا منصورالحق اور رانا مزمل الحق کے ساتھ منایا ، انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشید گی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یوم پاکستان پر نرم رویہ جنگی صورتحال کے دوران سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔