پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ترقیاتی منصوبے ہمہ جہت ترقی کی کلید ہیں، تمام ترقیاتی منصوبے حکومتی ہدایات کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے ، ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خا ص خیال رکھا جائے ، تمام ترقیاتی منصوبے جدید ٹیکنالوجیکے زریعے مکمل کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل روکاٹیں ہٹائی جائیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کورٹ کمپلیکس، نانک پور ہاکی سٹیڈیم، 32/S۔P گرلز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن، ڈسٹرکٹ پبلک لائبر یری میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم فریم میں تکمیل میں کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی، متعلقہ ادارے اورکنسٹرکشن کمپنیاں تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کرنے کیلئے کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرکے متعلقہ محکمہ کے سپرد کیے جائیں۔