لاہور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،نامہ نگار خصوصی، کلچرل رپورٹر،92نیوز رپورٹ ) پنجاب حکومت اور لاہور ہائیکورٹ نے مختلف عہدوں پر تقرروتبادلوں اور ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔اور دو ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گوہر مشتاق بھٹہ سی پی او گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس/کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان تعینات کرنے کے ساتھ رائے ابرار سعیدڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سی پی او پنجاب کو تبدیل کر کے سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثنائسیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر کی ہدایت پر جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کی روشنی میں طاہر محمود ڈویژنل انفارمیشن آفیسر ملتان کو ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان تعینات کرنے ، محمد سجاد جہانیاں ڈپٹی ڈائریکٹر کو ڈویژنل انفارمیشن آفیسر کا اضافی چارج سونپنے کے علاوہ ڈاکٹر صغریٰ صدف کو ڈی جی پلاک تعینات کر دیا گیا جس کاانہوں نے گزشتہ روز چارچ سنبھال لیاہے ۔ادھر آ ڈیٹر جنرل آف پاکستان میں تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ،نصر اللہ جان ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ایل سی بلوچستان کوئٹہ تعینات،نصراللہ جان پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹ سروس گریڈ 20کے افسر ہیں۔غلام سرور کو ڈی جی آڈٹ ایل سی بلوچستان کوئٹہ کا اضافی چارج تفویض کردیاگیا۔آسیہ شہر یار ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پوسٹل اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سروس لاہور ،محمد عامر چیف فنانس وزارت اطلاعات و نشریات ڈویژن اسلام آباد ،آصف نوید ڈائریکٹر فنانس اینڈ بجٹ وزارت ریلوے اسلام آباد ،گریڈ 18کے محمد اکبر علی ڈائریکٹر آڈٹ وفاقی حکومت اسلام آباد تعینات کردیئے گئے ۔ دریں اثنا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے متعدد افسران کی ترقیوں کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشنز کے مطابق 3 ڈپٹی رجسٹرارز گریڈ 19 کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے ، جبکہ 9 اسسٹنٹ رجسٹرارز گریڈ 18 کو گریڈ 19 جبکہ 44 ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز گریڈ 17 کی بطور اسسٹنٹ رجسٹرار گریڈ 18 میں ترقیوں کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔ مزید برآں 17 پرسنل اسٹنٹ( گریڈ 17) کو گریڈ 18 میں ٹائم سکیل ترقی کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔ ترقی پانے والے ڈپٹی رجسٹرارز میں میاں اشفاق احمد، جانسن برنارڈ اور مسعود احمد شامل ہیں جبکہ ڈپٹی رجسٹرارز ظہور حسین اور شہباز اشرف کو ترقی کے لئے موزوں قرار دے دیا ہے ، دونوں افسران سیٹ دستیاب ہونے پر اگلے گریڈ میں تعینات ہو جائیں گے ۔ اسی طرح اسسٹنٹ رجسٹرارز نور محمد، اشفاق احمد، اللہ دتہ خالد، شاہد اقبال، محمد عرفان، طاہر حسین، محمد مقصود چوہدری، عثمان شوکت اور عطاء الرحمن کو ڈپٹی رجسٹرارز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار اویس افضل کو ترقی کے لئے موزوں قرار دے دیا گیا ہے ۔ مزید برآں ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز عبدالرؤف، عمر ایاز، علی احمد ملک، آصف رسول، اجمل امیر خان، محمد صدیق، شبیر احمد اور رابعہ رفیع سمیت 44 ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کو گریڈ 18 میں بطور اسسٹنٹ رجسٹرارز ترقی دے دی گئی ہے جبکہ 3 ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز ترقی کے لئے موزوں قرار دیتے ہوئے سیٹ کی دستیابی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 17 پرسنل اسٹنٹس کی گریڈ 18 میں ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دے دی ہے ۔گریڈ 18 میں ترقی پانے والوں میں شہزاد احمد ناصر، رانا محمد یامین، نعیم احمد اور محمد اویس وحید سمیت 17 پرسنل اسسٹنٹس شامل ہیں۔ ترقیوں کے تسلسل میں آفس کوآرڈینٹرز سے سینئر آفس کوآرڈینٹرز اور سینیئر آفس کوآرڈینٹرز سے ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کے عہدوں پر بھی جلد ترقیوں کا امکان ہے ۔ ۔