استنبول(ویب ڈیسک)سڑک پر پارکس میں چہل قدمی کرتے لوگ اکثر نظر آتے ہیں، مگر زیر آب چہل قدمی کرنا کسی فن سے کم نہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والی اس خاتون نے پانی کے اندر چہل قدمی کر کے نا صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ترکی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈائیور نے پانی سے بھرے دیوہیکل ٹینک میں سانس روک کر 81.60 میٹر تک چل کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔