اسلام آباد (وقائع نگار خصوسی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ترک اور ملائشین ہم منصبوںسے رابطے کئے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ اطلاعات کے مطابق اسد قیصرنے ترک سپیکر سے ٹیلفونک گفتگو میںترکی میں ہونیوالی 5ملکی سپیکرز کانفرنس کے ایجنڈے میں کشمیر کی موجودہ صورتحال شامل کرنے کا مطالبہ کی جس پر ترک سپیکر نے کشمیر کے معاملے پر قرارداد منظور کرانے کا اعلان کیا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کو ہندوستان نے یرغمال بنا رکھا ہے ، بھارتی اقدامات کی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔اسد قیصرنے کہاترک صدر نے جس جرات سے کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی پوری پاکستانی قوم ان کی شکرگزار ہے ۔ قبل ازیںاسد قیصر نے ملائشین سپیکر عارف بن محمد یوسف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ ملائیشیا کے سپیکر نے کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں ، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے ۔