اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) ترک صحافیوں کے وفد نے پیر کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا جہاں پر انہیں فروری کے واقعات، ایل او سی و ورکنگ بائونڈری کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ ترک صحافیوں کا وفد آج مظفرآباد اور کل چکوٹھی کا دورہ کرے گا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ترک صحافیوں کوبھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد چکوٹھی اور مظفر آباد کے دورے میں مقامی افراد اور بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہریوں سے بھی ملے گا۔