استنبول( ویب ڈیسک) منی ایچر پینٹنگ دنیا میں آرٹ کی ایک اہم قسم سمجھی جاتی ہے تاہم ترکی کے ایک فنکار نے اس فن کو ایک نیا عروج عطا کیا ہے ۔ ان کی بنائی ہوئی بعض پینٹنگز کو دیکھنے کے لیے محدب عدسے (میگنیفائنگ گلاس) کی ضرورت ہوتی ہے ۔حسن قال کو ترکی کا ’’مائیکروانجیلو‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور وہ بیجوں، ماچس کی تیلی کے روغنی کناروں اور میووں کے چھلکوں پر نہایت محنت اور مہارت سے تفصیلی خردبینی پینٹنگ بناتے ہیں اور اسی بنا پر اب دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں۔ ان کے مشہور فن پاروں میں ’’پلپ فکشن‘‘ فلم کا ایک منظر بھی جو انہوں نے پاپ کارن کے اندر بنایا ہے ۔