ماسکو ( نیٹ نیوز ) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام میں ترک فوجی آپریشن داعش کی واپسی کا سبب بن سکتا ہے ۔ روسی صدر نے خبردار کیا کہ شام کے شمالی حصے میں کُردوں کی قید میں موجود داعش کے جنگجو ترک فوجی آپریشن کے سبب فرار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ترکی صورتحال پر قابو رکھ سکے گا۔