استنبول(نیٹ نیوز)فلسطین و مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا ترکی کے نامور شاعر و موسیقار تگرے ایورین کا تحریر کردہ گانا ’ہم کبھی دھوکہ نہیں دیں گے ‘ فلسطینی نژاد پاکستانی گلوکارہ کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔گانا شام کے گلوکار ملک نور اور پاکستانی گلوکارہ نتاشہ بیگ نے بالترتیب عربی اور اردو میں گایا ہے ۔ تگرے ایورین کا کہنا ہے دنیا تک مظلوموں کی آواز پہنچانے میں موسیقی کا اہم کردار ہے ۔میں چلڈرن آف ہیون کے نام سے شام کے مہاجر بچوں کی مشکلات اجاگر کرنے سے متعلق پیشہ ورانہ موسیقی میں دلچسپی رکھتاہوں اورچلڈرن آف ہیون کو ترک صدر طیب اردوان پہلی مرتبہ 23 اپریل کو (قومی خودمختاری اور بچوں کے دن)پر بچوں کے ساتھ شیئر کر چکے ہیں۔