طرابلس (این این آئی)لیبیا کی قومی فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز ترکی کی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے لیبیا کے العجیلات پر میزائلوں سے حملہ کیاہے ۔ دوسری طرف لیبیا کی قومی فوج نے ترکی کی طرف سے میزائل حملے کو لیبیا کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ترک نیوی کے ایک جنگی جہازسے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں الجیلات شہر پر میزائل داغے ۔ یہ شہر اس وقت لیبیا کی قومی فوج کے کنٹرول میں ہے ۔